پنجاب فری اینڈکمپلسری ایجوکیشن رولز2014کی کابینہ نےمنظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جنید ریاض: پنجاب کی کابینہ نے فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز کو اپنے اداروں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہوگا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے نئے رولز کی کابینہ سے منظوری حاصل کی ہے اور اس حوالے سے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔
نئے رولز کے مطابق، پرائیویٹ اسکولز بچوں سے ایڈمیشن، ٹیوشن، سکیورٹی اور دیگر کوئی بھی اضافی چارجز وصول نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی تاکہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکے۔
پاک چین دوستی پرلگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ
اس کے علاوہ، فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 پر عمل درآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکولز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو احکامات کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات میں پنجاب سیکرٹریٹ سے ڈائریکٹر آئی آر مہیرہ رفیق، سپیکر ایڈوائزر اسامہ خاور اور پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں بیرونس چیپ مین اور پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کاکسز کے چیئرپرسنز کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی کاکسز کے کردار، حکمرانی اصلاحات اور ترقیاتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قانون سازی، پالیسی عملدرآمد اور سماجی فلاح کے اقدامات پر بیرونس چیپ مین کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں احمد اقبال چودھری، اویس دریشک، عشرت اشرف، سارہ احمد، عظمٰی کاردار اور اسامہ فضل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شفاف حکمرانی، انسانی حقوق، خواتین و بچوں کے تحفظ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایس ڈی جیز کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سپیکر ملک محمد احمد خان نے بیرونس چیپ مین اور ان کے وفد کو پنجاب اسمبلی ہال کا دورہ بھی کروایا۔ دریں اثنا سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب صدر سینئر صحافی خواجہ نصیر، سیکرٹری عباس حیدر نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود کومبارکباد دی ہے۔