وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا ہے، نیٹ ہائیڈر پرافٹ میں 15سو ارب روپے بنتے ہیں دو ارب روپے ملے۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیوشن لین کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کبھی خیبرپختونخو اسمبلی کے رکن نہیں رہے، یہ حساب کتاب اسمبلی میں پیش ہوتے رہتے ییں، ان کے بھائی اسمبلی میں ہیں تو ان کے ذریعے وہ ریکارڈ منگوا سکتے ہیں، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی اخراجات بجٹ کی کتابوں میں موجود ہوتے ہیں اخراجات اورآمدنی کے ریکارڈ کے بغیر نظام چل ہی نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا جن مدوں کی بات کررہے ہیں وہ 2011 سے 2024 کے حوالے سے ہیں، اگر سالانہ حساب لگایا جائے تو 30 سے 35 ارب روپے روپے بنتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق نے صوبے کو ایک فیصد حصہ دینے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان سوات آپریشن کے حوالے سے تھا، سوات آپریشن کے نتیجے میں جو افراد بے گھر ہوئے، انفاسٹرکچر کو نقصان ہوا یہ رقم سوات آپریشن کے بعد بحالی کے لیے تھی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس کا کہی بھی یہ زکر نہیں ہے کہ یہ پیسہ جنگ لڑنے یا سیکورٹی کے لیے خرچے کرنے ہیں، اس سال 93 ارب روپے ملے،  140 ارب پولیس سیکورٹی پر خرچ کیے گئے 50 ارب روپے صوبے نے لگائے ہیں، 25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوئے  تو 104 ارب روپے خرچ ہوئے وفاق نے 66 ارب روپے دینے تھے 44 ارب روپے صوبے نے اپنے شامل کیے، اگر 93 ارب ملے 2سو ارب روپے صوبے کے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں تین فیصد اضافی فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا جو ایک ہزار ارب روپے بنتے ہیں اس میں ابھی سے تک چھ سو ارب روپے بنتے ہیں چھ سالوں میں 105 ارب روپے ملے ہیں، یہاں بھی 5سو ارب روپے کم دیے گئے، بجلی کے خالص منصوبے کی مد میں 1500ارب روپے بنتے تھے دو سو ارب روپے پہنچ گئے، گورنر کو حساب کتاب مل جائے گا صوبے کے وفاق کے زمے جو رقم  بنتی ہے اس کا حساب کتاب کون دے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب روپے ملے حساب کتاب کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلی مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔

پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے، پاکستان تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاں پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کیالزامات لگا رہے ہیں، ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، جب میں گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کہ صوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے، یہاں نوکریاں بیچی جا رہی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں میں اڑا دیے، پی ٹی آئی کے وزرا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں اور نیب خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی مائنز اینڈ منرلز بل پر دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں، وزیراعلی یا نوکری کریں گے یا بل پاس کریں گے؟، لاہور میں ہمارے صوبے کے پیسے عیاشیوں پر اڑائے جا رہے ہیں، اس صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے

علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ ان کیسابق وزرا چور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے آپ پر الزمات لگا رہے ہیں، لیکن نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ خاموش ہیں، سابق صوبائی وزیرخزانہ کہہ رہے ہیں وزیراعلی نے سارے پیسے جلسے جلوسوں پر لگائے، اعظم سواتی نے قرآن پر ہاتھ لکھ کر کہا اسٹبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے انہیں کہا گیا، آپ صوبے کی ترقی کے لیے افغانستان جاتے ہیں لیکن چین کیوں نہیں جاتے؟۔گورنر کے پی نے کہا کہ نائب وزیراعظم افغانستان گئے ہیں، وہ وہاں یہ پوائنٹس ڈسکس کرلیں گے، میں نے ہمیشہ افسوس کیا ہیکہ وزیراعظم نے کبھی پشاور آنے کی تکلیف نہیں کی، وزیراعظم بتادیں کہ کے پی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکہ پر دیا ہے، کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کر رہے ہیں اور پھر آئیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ایک بار پھر پشاور آنے کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعلی کے پی کسی سے بات چیت نا کرنیکی ہٹ دھرمی چھوڑ دیں، کے پی حکومت کرم میں 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکتی اور اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •   دیکھتے ہیں گنڈا پور منرلز بل پاس کرائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے: گورنر
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی