سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
میرعلی(نیوز ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا، آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے، علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جنہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی، ان کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر حمزہ اسرار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی، ان کے پسماندگان میں بیوہ، والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہید کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا،انہوں نے6 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا، ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق ا پریشن کے دوران سپاہی محمد نعیم
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔