پنجاب میں پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پنجاب میں پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکسز میں چھوٹ دے دی۔50لاکھ روپے تک کے گھروں کے مالکان کو ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا ،50لاکھ سے زائد مالیت کے گھروں پربھی رعایت مل گئی،50لاکھ سے زائدمالیت کے گھروں پر ڈی سی ٹیبل ریٹ کے مطابق ٹیکس لگے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز کاکہنا ہے کہ پہلے 5مرلے کے گھر پر ٹیکس لاگو تھا،مرلے کے حساب سے ٹیکس لگانے میں کافی مشکلات تھیں، حکومت نے ٹیکسز کی آسان طریقہ ادائیگی کے لیے قدم اٹھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔