Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:13:06 GMT

کراچی:فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

کراچی:فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ گیس کے اخراج کے باعث 3 سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔

گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق