نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئربس کی پہلی لینڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادار کے نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز پہلا ایئربس طیارہ لینڈ کرگیا جس سے ہوائی اڈے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔

ایئر پورٹ کے منیجر خالد کاکڑ نےشِنہوا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی خصوصی پرواز گوادر ایئرپورٹ پر اتری جو گوادر کی تاریخ میں ایئربس کی پہلی لینڈنگ ہے۔چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت سے لیس ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اترسکتے ہیں۔ اس کے رن وے کی لمبائی 3 ہزار 658 میٹر اور چوڑائی 75 میٹر ہے۔کاکڑ نے کہاکہ 20 جنوری سے ہوائی اڈہ باضابطہ طور پر فعال ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہاں کئی چھوٹے طیارے اترے

تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ایئربس نے یہاں کامیابی سے لینڈنگ کی جس سے بڑے طیاروں کے لئے ہوائی اڈے کی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے مسافروں، مال بردار اور خصوصی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کی صلاحیتوں سے پوری طرح لیس ہیں جس سے گوادر کا بین الاقوامی مقامات کے ساتھ رابطہ مضبوط ہورہا ہے۔یہ ہوائی اڈہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک اہم جزو ہے جس کے علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی ہوائی اڈے

پڑھیں:

پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ

پی آئی اے نے باکو کیلئے پروازں کا آغاز کردیا، لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔پی آئی اے کی باکو کیلئے پروازں کا آٖغاز ہوگیا، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہورباکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لائونج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ مینجر لاہورنذیر خان نے خصوصی شرکت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے، اس موقع پر پی آئی اے مسافروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ