’لاہور کراچی سے بہت بہتر ہے، اپنے بیان پر قائم ہوں‘ کراچی کے تاجر ڈٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
گزشتہ دنوں کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تبدیلی کی بات پر اٹھنے والے سیاسی ہنگامے کی بازگشت ابھی تک جاری ہے۔
وی نیوز سے گفتگو میں تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس بات پر کہ ’مراد علی شاہ کو لے لو اور مریم نواز ہمیں دے دو‘ پر قائم ہیں، لیکن اس بات کا ایک پس منظر تھا جس میں یہ بات کہی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو
عتیق میر کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے سامنے کراچی اور تاجروں کو درپیش مسائل کے تذکرے کے دوران صورتحال میں بہتری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
’اس موقع پر موجود لوگوں نے سندھ اور پنجاب کا تقابلی جائزہ بھی کیا، اسی دوران ازراہ تفنن میں نے یہ کہا کہ پھر اس طرح کریں کہ کچھ دنوں کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ لے لیں۔‘
حکومتوں کے جھوٹے وعدے نفرت پھیلاتے ہیںعتیق میر کا کہنا تھا کہ اس بات کو جہاں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے مخالفین نے اچھالا، وہیں دوسری جانب ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ یہ بات ن لیگ کے کہنے پر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:باتوں سے زیادہ سندھ حکومت کا کام بولتا ہے، چاہتے ہیں پنجاب میں بھی عوام کو علاج مفت ہو، بلاول بھٹو
’میں پی ڈی ایم کی حکومت بننے سے لے کر اب تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کا مخالف ہوں اور اس کی وجہ ان دونوں جماعتوں کے وہ وعدوں بنے ہیں جنہیں دونوں ابھی تک وفا نہ کرسکے۔‘
مریم نواز کی پھرتیاں صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہیںتاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ میں نے یہ تردید ضرور کی ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی بھی محض ٹک ٹاک کی حد تک ہے کارکردگی ان کی بھی قابل ستائش نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا
عتیق میر کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں آج تک کبھی کوئی غلط بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی کوئی بات واپس لینے یا اس کی تردید کی نوبت آئی ہے۔
’بلاول بھٹو نے تاجروں کو دعوت دی لیکن مجھے نہیں‘عتیق میر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی تاجروں سے ملاقات خوش آئند ہے، کبھی کبھار چھوٹا سا ایک عمل بڑا کام کر جاتا ہے جیسا کہ ان کے ایک جملے نے کیا اور سندھ حکومت کو وضاحتیں دینا پڑیں۔
مزید پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ میں آئندہ صوبوں کا حصہ زیادہ ہی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
’میری مذاق میں کہی بات پر پوری پیپلز پارٹی نے وضاحتیں دینا شروع کردی، مجھے بلاول نے مدعو نہیں کیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ایسی بات چیت ہوتی رہنی چاہیے۔‘
تاجروں نے آرمی چیف کو کیا شکایات کیں؟عتیق میر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرمی چیف سے بات کر رہا ہے تو دیکھنا چاہیے کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے، اور جو بات روز روش کی طرح عیاں ہے وہ یہ ہے کہ صوبائی حکومت اپنے ذمہ کاموں کی ادائیگی میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
مزید پڑھیں:بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے؟ مراد علی شاہ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید
عتیق میر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ہماری شکایات زمینوں پر قبضوں سے متعلق تھیں، اگر سسٹم کا آدمی آپ کے پلاٹ پر بیٹھ جائے آپ کہیں بھی چلے جائیں قبضہ نہیں چھڑا سکتے، پانی کی لائنوں میں پانی فراہم کرنا حکومت کا نہیں تو کس کا کام ہے۔
’سڑکیں ٹوٹی ہیں، سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ ہے، کہیں پتھارے ہیں، 10 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے تو یہ کون ٹھیک کرے گا، آج پورا شہر اندھرے میں ہے، کبھی اس حکومت نے پوچھا کہ اندھیرے میں کیسے کاروبار ہوتا ہے۔‘
لاہور میں سب اچھا ہے پر کراچی میں نہیںعتیق میر کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں اجرک والی نمبر پلیٹس لگاؤ اس کی اضافی فیس بھرو، پہلے اس شہر کو ترقی تو کرنے دو کاروبار تو چلنے دو اس کی اصل شکل تو بحال ہونے دو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ہم لاہور سے موازنہ نہیں کرسکتے کیونکہ وہاں سڑکیں اچھی ہیں، پل بنے ہیں، ماحول اچھا ہے۔ ’وہاں کوئی کام سے گھر پہنچتا ہے تو تروتازہ ہوتا ہے یہاں ہم دھول میں اٹے ہوتے ہیں اور تھکے ہارے ہوتے ہیں حالت غیر ہوجاتی ہے۔‘
کراچی کو چلنے دو بیرونی سرمایہ کار کی ضرورت نہیں پڑے گیتاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ اگر کاروبار پھلے پھولے گا تو وہ یقین سے کہتے ہیں کہ کراچی کو کہیں باہر کے سرمایہ کار کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ’یہاں 7 بجے بجلی منقطع اور کاروبار بند ہو جاتا ہے، مطلب ہمارا 50 فیصد کام چل رہا ہے، سوچیں اگر یہ 100 فیصد پر چلا جائے تو معیشت کہاں سےکہاں پہنچ سکتی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب تاجر سندھ عتیق میر کراچی مراد علی شاہ مریم نواز وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تاجر عتیق میر کراچی مراد علی شاہ مریم نواز وزیر اعلی عتیق میر کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ مزید پڑھیں بلاول بھٹو مریم نواز کراچی کے
پڑھیں:
پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone for tourism and regional connectivity between our brotherly countries.
The inaugural flight, captained by Ms. Shahida Ismail, is a proud reminder… https://t.co/p05U85Zb8p
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2025
مزید پڑھیں: باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا بنانے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ان کی پوری ٹیم کو ہوابازی کے شعبے میں روابط کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: نسوار اور تمباکو کی طرح الکوحل بھی حلال ہے، مفتی قوی
یاد رہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزارت ہوابازی کی محنت سے پی آئی اے کی بحالی میں حوصلہ افزا سمت نظر آرہی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا باکو کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم کی رہنمائی میں پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان باکو پاکستان پی آئی اے شہباز شریف لاہور