Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:15:43 GMT

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کردی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا کو نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سلمان اکرم راجا اور فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل دیگر رہنماؤں میں فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی شامل ہیں۔

سابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر، اوورسیز چیپٹر سیکریٹری سجاد برکی، پنجاب  کی چیف آرگنائزرز عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

سیاسی کمیٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی، سابق اسپیکر  اسد قیصر، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سینیٹ کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد، خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب، اقلیتی ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گا، کمیٹی پارٹی فیصلوں اور پالیسی سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہوگا اور پارلیمانی پارٹیوں کے لیے بنائی جانے والی پالیسیاں بھی مذکورہ کمیٹی مرتب کرے گی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور شامل نہیں ہیں تاہم نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزید رہنماؤں کی شمولیت یا اخراج ضرورت کے تحت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  ٹانک میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
  • ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا
  • امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20 امریکی ریاستوں نے صدر پر مقدمہ دائر کردیا
  • پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری
  • علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے آئوٹ، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی آئینی عدالت کی شرعی عدالت منتقلی کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرلیا گیا
  • ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کے لیے ویلیو آف سپلائی دوبارہ طے کر دی