کراچی میں ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں بے لگام ٹرک اور ٹینکرز کے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعے میں ایک ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا، جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل اور کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ آصف ولد یاسین کے نام سے کی گئی ۔
سپرمارکیٹ تھانے کے ہیڈ محر طاہر نے بتایا کہ حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور انور کو شہریوں کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اسٹیل ٹاون کے علاقے گلشن حدید شہباز پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ نوازش علی شاد ولد نذیر احمد کے نام سے کی گئی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔