غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تمون میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی جاری ہے، آج حماس کی جانب سے 8 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
لبنان کی حکومت نے متعدد بار ان حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج (اتوار) کو اسرائیلی قابض افواج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جنوبی لبنان میں ایک عام شہری کی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ فارس نیز کے مطابق، لبنانی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ گاڑی جنوبی لبنان کے علاقے کوثریہ میں نشانہ بنی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران بھی جنگ بندی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی حکومت نے متعدد بار ان حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔