پنجاب بھر میں موسم خشک، بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب بھر میں موسم خشک ہے اور ماہرین نے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں اور بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔
اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 1