ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل؛ ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.
دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران کھیلی گئی گواسگر بارڈر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ،حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی
مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔
نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔
اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔