کراچی: پورٹ قاسم کے قریب بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں 3 مختلف موٹر سائیکلوں کو پیش آئے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سے گر کر 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
گزشتہ روز شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔
حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ادھر گلشنِ اقبال بلاک 6 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت کریم اللّٰہ کے نام سے ہوئی۔