ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں حماس رہنما محمد اسماعیل درویش سے ملاقات کی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالین اور دیگر حماس عہدیداران بھی شریک تھے۔

ملاقات میں غزہ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔

پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ