شامی پارلیمنٹ تحلیل ،آئین معطل، احمد حسین الشرع عبور صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دمشق (نیوزڈیسک) نئی شامی قیادت نے ملکی آئین منسوخ اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےباغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔
شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کہا کہ 2012 کا آئین اور ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔حسن عبدالغنی نے کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہو گئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔