Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:31:33 GMT

پیکاایکٹ پردستخط ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ سے پیچھے نہ رہی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

پیکاایکٹ پردستخط ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ سے پیچھے نہ رہی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے متنازع پیکاایکٹ پر فوری طور پر دستخط کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ اس ایکٹ کی منظوری میں پیپلزپارٹی
ن لیگ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہے،حالانکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے رابطہ کرنے پر صدرمملکت نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اس بل پر دستخط چند دن کے لیے موخرکردیں گے ،بلاول بھٹوزرداری دیگر معاملات اور ایشوز پر تو ن لیگ ،پنجاب حکومت کو تنقیدکانشانہ بناتے رہتے ہیں اس بل پر بلاول بھٹو کی طرف سے پیپلزپارٹی کی سینئررہنماوسابق وزیرسینیٹرشیری رحمان نے یہ یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر بھی عمل نہ ہوا،سوشل میڈیاکاشتربے مہارہونااور اس کے ذریعے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا،اداروںکے خلاف پروپیگنڈا کرناکسی بھی طورپر درست نہیں ہے اور عامل صحافی اور صحافیوں کی تنظیمیںسوشل میڈیاکوریگولیٹ کرنے کے خلاف نہیں ہیںاختلاف صرف اتناہیکہ بل میں ایسی متنازع چیزیں شامل کی گئی ہیں جن سے شایدسوشل میڈیاکوتو کنٹرول نہ کئے جاسکے لیکن صحافیوں کیلئے شدیدمشکلات ضرورہوں گی کیونکہ تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیانے اپنے سوشل میڈیاسیٹ اپ قائم کرلئے ہیں اوروہاں اخبارنویسوں کو روزگاربھی مل رہاہے ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے سوشل میڈیاسیٹ اپ میں ایڈیٹوریل چیک اور ویڈیوزاپ لوڈ کرنے سے پہلے ایڈیٹنگ کانظام موجود ہے لیکن اس بل میں کچھ ایسی متنازع چیزیں شامل کردی گئی ہیں جنہیں بل سے نکالناضروری تھا،   مشاورت نہ کرنے کی شکایت صرف صحافتی تنظیمیں ہی نہیں بلکہ حکومت میں شامل اہم شخصیات بھی کررہی ہیں،ن لیگ کے سینئررہنماسینیٹر عرفان صدیقی اور پیپلزپارٹی کی سینئررہنماشیری رحمان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کی جانی چاہئے تھی حالانکہ یہ دونوں ماضی میں سینئرصحافی رہ چکے ہیں اور عرفان صدیقی اب بھی کالم لکھتے ہیں ،صدرمملکت کی طرف سے بل پر دستخط کرنے میں جلدبازی کا مظاہرہ کیوں کیاگیااس کاجواب پیپلزپارٹی کو دیناچاہئے اور مولانا فضل الرحمان سے کیاگیا وعدہ بھی نہیں نبھایاحالانکہ دینی مدارس کے بل کوصدرنے واپس بھجوایادیاتھااور بعدازاں مولانا فضل الرحمان کے شدید ردعمل کے باعث اس بل کی منظوری دی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی جب اپوزیشن میں تھیں اور عمران خان پیکاایکٹ کا آرڈیننس لائے تو دونوں جماعتوں نے شدید مخالفت کی تھی حتیٰ کہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں کا احتجاجی دھرناہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے تھے اب ان دونوں جماعتوں کی سوچ میں جو تبدیلی آئی ہے اس پر صحافتی تنظیمیں سراپااحتجاج ہیں،دوسری جانب مذاکرات کا سلسلہ ختم ہونے کے باوجود سپیکر ایاز صادق سے تحریک انصاف کے رابطے جاری ہیں،پی اے سی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبراور عاطف خان نے بدھ کو سپیکر سے ملاقات کی جس میں سپیکر نے دونوں رہنماوں سے کہاکہ سیاسی ماحول کو بہتربنانے کے لیے اپناکرداراداکریں ،ہرمسئلے کاحل بات چیت سے نکل سکتاہے،مگراس کے باوجود جنیداکبر ہارڈ لائن لے رہے ہیں اور انہوں نے کسی کانام لئے بغیرایک انٹرویومیں یہاں تک کہہ دیاکہ تحریک انصاف کی ہومیوپیتھک قیادت کو ہٹاناپڑے گاکیا ان کا اشارہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ،قائدحز ب اختلاف عمرایوب یاوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی طرف ہے اس کی انہیں وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ قیادت تو فی الحال یہی لوگ کررہے ہیں ،جنیداکبر8فروری کے احتجاج پروگرام کے حوالے سے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ خیبرپختونخواسے پنجاب اور گلگت بلتستان کو ملانے والے راستوں کو بند کردیاجائے گا اور صوابی میں احتجاجی جلسہ ہوگا،احتجاج کرناتحریک انصاف کا آئینی وقانونی حق ہے،8فروری کے الیکشن پر ان کے تحفظات میں وزن بھی ہے لیکن انہیں سوچناچاہئے کہ راستے بندکرنے پر کے پی کے عوام کو کن مشکلات کاسامناکرناپڑے گاکیونکہ حال ہی میں کرم میں افسوسناک واقعات کے بعد جب راستے بند ہوئے تو عوام کو نہ تو ادویات مل رہی تھیں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء لہذاراستے بندکرناکوئی اچھافیصلہ نہیں اس پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پنجاب میں کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر ہم نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر اپنے تحفظات بھی بتائے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہاکہ ہم نے گورننس سے متعلق اپنے تحفظات بھی سامنے رکھے ہیں، جبکہ زراعت اور گندم سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، مسائل سے متعلق مزید آگے بڑھیں گے۔ اگر نئی نہریں نکالی جائیں گی تو ان کے لیے پانی کہاں سے آئےگا، ہم اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں، امید ہے کہ گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔

سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے، ملک احمد خان

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی میں کمی ہوئی ہے، سندھ اور پنجاب اپنے پانی کے قانونی حصے کے مطابق بات کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا فارمولا طے ہے، بتایا گیا ہے کہ 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حالیہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی پانی کی قلت کا مسئلہ سامنے آرہا ہے، ہمیں اس معاملے پر ٹیکنیکل چیزوں کو سمجھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ متنازع کینالز منصوبہ مسلم لیگ ن مل کر چلنے پر اتفاق ملک احمد خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق
  • حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • غیرمسلم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج، مسلمان ممالک چھرا گھونپ رہے ہیں، ہرمیت سنگھ 
  • متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل