کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا، جس کے لیے گراؤنڈز کی تزئین و آرائش اور دیگر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
پاکستانی شائقین چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ تاہم، اب خبریں آئی ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے آئی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چیمیئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز نہیں ہوں گے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی تاخیر سے پاکستان آمد کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔
ٹیموں کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کیے گئے سفری شیڈول کے مطابق، انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک روز پہلے یعنی 18 فروی جبکہ آسٹریلین ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ اس کے علاوہ انڈین ٹیم کے کپتان بھی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر افتتاحی تقریب منعقد کرنے پر غور کررہا ہے۔ تاہم، آئی سی سی کو اس صورتحال سے فائدہ ہوگا کیونکہ انڈین ٹیم کے کپتان کے پاکستان نہ آنے پر آئی سی سی پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے، پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے لیے وارم اپ میچز کھیلے جانے کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آسٹریلیا افتتاحی تقریب انگلینڈ پاکستان شیڈول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ا سٹریلیا افتتاحی تقریب انگلینڈ پاکستان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
انوشے اشرف اور شہاب رضا کے شاندار ولیمے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
پاکستان کی مقبول اور پسندیدہ میزبانوں میں شمار ہونے والی انوشے اشرف اپنی مثبت سوچ، خوبصورت انداز اور دلکش شخصیت کی وجہ سے ہر دلعزیز ہیں، وہ جس بھی تقریب کی میزبانی کرتی ہیں وہاں خوشی اور رنگ بکھیر دیتی ہیں۔
انوشے اشرف سماجی مسائل پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انوشے اشرف نے اپنی زندگی کے ساتھی شہاب رضا کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کر لیا ہے، ان کی شادی کی شاندار تقریب ترکیہ میں منعقد ہوئی، جسے خوبصورتی اور خوشیوں سے بھرپور قرار دیا جا رہا ہے۔
انوشے اشرف نے اپنی شادی کی تقریب میں دل کھول کر رقص کیا اور اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا، تقریب میں موجود ہر فرد خوشی سے جھومتا اور اس نئے جوڑے کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتا دکھائی دیا۔
ولیمے کی تقریب میں سفید اور سنہری رنگوں کی تھیم نے تقریب کو ایک خوابناک انداز بخشا، تازہ پھولوں، روشنیوں اور نفیس سجاوٹ نے ماحول کو نہایت رومانوی بنایا۔
انوشے اشرف نے ولیمے کے لیے ایک خوبصورت سفید گاؤن زیب تن کیا، جس پر نفیس کام اور جدید طرز کی کڑھائی کی گئی تھی، ان کا میک اپ نہایت قدرتی اور دلکش تھا، جس سے ان کی شخصیت مزید نکھر کر سامنے آئی، شہاب رضا نے اسمارٹ تھری پیس سوٹ میں اپنی دلہن کا بھرپور ساتھ دیا۔
انوشے اشرف اور شہاب رضا نے ولیمے کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ انٹری دی جسے مہمانوں نے بھرپور داد دی، تقریب میں لائیو میوزک کا بھی اہتمام تھا، جس نے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔
یہ خوشیوں بھری شام نہایت یادگار رہی اور نئی زندگی کی شروعات کرتے انوشے اور شہاب کی خوشگوار تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)
Post Views: 3