جدہ ، ٹریفک کا المناک حادثہ 9 بھارت شہری ہلاک ،متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے ایکس پر کہا، “
ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہریوں کے المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ قونصل خانے نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ک
ہ جدہ میں بھارت کا قونصلیٹ جنرل مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے اور حکام اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ جبکہ معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
بھارت میں اپنے قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک خود اپنی ہی جان گنوا بیٹھا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے نہایت قیمتی طوطا اُڑ گیا تھا۔
طوطے کے مالک نے اس کا پیچھا کیا جو کہ قریبی کھمبے کے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پر جا بیٹھا تھا اور کسی طور اترنے کو تیار نہیں تھا۔
اس موقع پر طوطے کے مالک 32 سالہ ارون کمار نے دیوار پر کھڑے ہوکر لوہے کی پائپ سے طوطے کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔
یہ کوشش اس وقت ہلاکت خیز ثابت ہوگئی جب لوہے کی راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی اور ارون کو کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔
اردن دیوار سے نیچے گرگیا اور اس کے سر میں گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے انھیں فوری اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔