کرائم فائٹر VS ٹک ٹاک فائٹر!
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز ” (KPI )کا ایک سکور کارڈ بنایا گیا ہے ۔ 100 نمبر کے اس سکور کارڈ میں 37 ایسے انڈیکیٹرز ہیں جن کی بنیاد پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پولیس کمانڈ کی کارکردگی جانچی جاتی ہے۔ پولیس افسران اسے سی ایم پرفارمہ بھی کہتے ہیں جس میں کرائم کنٹرول، 15 کالز، انوسٹی گیشن، کھلی کچہری، انسپکشن، ہارڈ کرینمل پالیسی، اشتہاریوں کی گرفتاری، کالز پر رسپانس اور شکایات کے ازالہ سمیت 37 چیزوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ آفس سے بنتی ہے جس کی باقاعدہ ویریفکیشن کی جاتی ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ پنجاب میں تمام اضلاع کے افسران کو پوائنٹس دینے کا طریقہ ایک سابق آئی جی پنجاب نے شروع کیا تھا جس پر افسران اور کرائم رپورٹرز نے نجی نشستوں میں یہ کہہ کر مذاق اڑایا کہ اب پولیس افسران کو سکول کے طالب علموں کی طرح نمبر دیے جائیں گے؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز” اپنے ہاتھ میں لے کر زیادہ اچھا کیا کہ اب جواب دہی کا سلسلہ مزید مضبوط ہو گا۔
دسمبر کے "کی پرفارمنس انڈیکیٹر” کے مطابق پورے پنجاب میں سب سے اچھی کارکردگی ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہے جو 89.
طاقت ور شخصیت کے کان میں پھونک مار دی تھی کہ رانا ایاز سلیم ایک سیاست دان کے کزن ہیں ۔کانوں کے کچے شخص کے لیے اتنا ہی کافی ہوتا ہے ۔ بہرحال دیوار سے لگانے والے خود دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے ہیں اور رانا ایاز سلیم جیسے آفیسر اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ تیسرے نمبر پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد ہیں جنہیں اب سیالکوٹ میں ڈی پی او لگا دیا گیا ہے ۔انہیں بھی متحرک افسر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ چوتھے نمبر پر ڈی پی او قصور محمد عیسی ہیں ۔ قصور ایک عرصہ تک ایسا ضلع سمجھا جاتا رہا ہے جہاں افسران تعینات ہونے سے بچتے تھے ۔ کئی کامیاب ڈی پی اوز قصور میں ناکام ہوئے ۔ حسین خان والا ویڈیو سکینڈل سے لے کر زینب ریپ کیس تک اور جعلی این کاونٹرز سے منشیات سینڈیکیٹ تک ، قصور ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ ایسے مشکل ضلع میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے صوبے کو پیچھے چھوڑ جانا ڈی پی او محمد عیسی کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔اسے بھی ہم جیسے کرائم آبزرور ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ ٹاپ فائیو میں پانچویں نمبر پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر ہیں ۔ یہ بھی ایسے آفیسر ہیں جو اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈی پی او تعینات رہے اور انہوں نے مشکل اضلاع میں بھی اچھا رزلٹ دیا ہے۔
میرے لیے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ صوبے بھر میں سب سے اہم شہر لاہور ہے لیکن "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز” کے مطابق لاہور 36 اضلاع میں سے 24 ویں نمبر پر ہے جبکہ راجن پور پولیس کی پرفارمنس لاہور سے بہتر ہے ۔ میڈیا پر عموما لاہور پولیس کی پرفارمنس کا زیادہ چرچا رہتا ہے ، پریس کانفرنس اور انٹرویوز بھی لاہور پولیس کے ہوتے ہیں لیکن بازی بہرحال وہاڑی اور گوجرانولہ پولیس لے گئی ہے۔ یاد آتا ہے کہ گزشتہ برس ماہ جون جولائی کی پرفارمنس رپورٹ میں لاہور پولیس نے 68.64 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن اس وقت پورے ضلع کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ بڑے شہروں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کا ایک گروپ تھا ، دوسرے گروپ میں بھکر، میانوالی، سرگودھا اور راجن پور سمیت 14 اضلاع اور تیسری کیٹگری میں خانیوال، چکوال، خوشاب، ننکانہ صاحب اور منڈی بہاالدین سمیت 17 اضلاع کو شامل کیا گیا تھا ۔ اس وقت بھی گروپ اے میں تو لاہور پولیس ٹاپ پر تھی لیکن مجموعی طور پر بھکر پولیس 74.37 نمبروں کے ساتھ سب سے آگے تھی جو اس بار کم از کم لاہور سے ایک درجہ نیچے آ چکی ہے ۔
جب میں نے ایک جگہ لاہور پولیس کی پرفارمنس پر بات کی تو لاہور کے کرائم فائٹر انسپکٹرز خصوصا ناصر حمید ، اشتیاق احمد اور رانا نعیم اللہ وغیرہ مجھ سے باقاعدہ ناراض ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے بڑے شہر کا تقابل چھوٹے اضلاع سے نہیں کیا جا سکتا ۔ اس حد تک تو یہ بات درست ہے کہ پنجاب کے 737 کے لگ بھگ پولیس اسٹیشنز میں سے 84 پولیس اسٹیشن صرف لاہور میں ہیں ۔آبادی کے لحاظ سے بھی لاہور دیگر اضلاع سے بہت بڑا ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ لاہور پولیس کے پاس دستیاب سہولیات بھی دیگر اضلاع کی نسبت بہت زیادہ ہیں ۔ کئی ایسے پولیس آفیسر ہیں جنہیں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور میں سے کسی ایک سیٹ کا اختیار دیا جائے تو وہ آئی جی شپ کی بجائے سی سی پی او لاہور لگنے کو ترجیح دیں ۔
بہرحال اس پرفارمنس سکور کارڈ کے مطابق میڈیا سے دور چھوٹے اضلاع کی کارکردگی دلچسپ رہی ہے ۔اس سے بھی اہم بات یہ سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر کامیاب سمجھے جانے والے آفیسرز اور اضلاع بھی وزیراعلیٰ کے پرفارمہ انڈیکیٹر میں پیچھے ہیں ۔ سوشل میڈیا خصوصا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ متحرک اور بہترین آفیسر سمجھے جانے والے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین ہیں جن کی ویڈیوز خصوصا کھلی کچہریوں میں انصاف کی فراہمی کی ویڈیوز انتہائی متاثر کن ہے ۔ بدقسمتی سے وزیراعلیٰ کے اس کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کے اسکور بورڈ پر ان کے ضلع کی پولیس کارکردگی آخر سے دوسرے نمبر پر ہے یعنی 36 اضلاع میں سے چکوال 35 ویں نمبر پر ہے جبکہ 36 ویں نمبر پر بھی ایسا ضلع ہے جو سوشل میڈیا اور نیشنل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیکجز اور خبروں کی وجہ سے سب سے اوپر نظر آتا ہے ۔ سابق وزیراعظم کی اس ضلع پر خاص نظر کرم رہی اور یہاں ٹورسٹ پولیس تک متعارف کروائی گئی ۔اس بار ننکانہ پولیس کی کارکردگی پورے پنجاب میں سب سے کم رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ ایسی "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز” ہر محکمہ میں متعارف کرائیں اور بیوروکریسی کی کارکردگی کو بھی جانچیں۔ ممکن ہے اس کے بعد انہیں پولیس مظلوم لگنے لگے۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کی کارکردگی کی پرفارمنس لاہور پولیس اضلاع میں پولیس کی انہوں نے ڈی پی او سی پی او سے بھی
پڑھیں:
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔
ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف
یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزدکررکھا ہے۔
مزید :