مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کا حملہ، 10 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری میں 10 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تمون میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری میں 10 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں بھی 63 لاشیں لائی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل اور حماس آج قیدیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں، حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی