پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں مصروف دن گزارتے ہیں۔ ہر اتوار کو ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے، جس میں حکومتی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ جاتی امرا میں ہونے والی اہم میٹنگز میں مریم نواز بھی موجود ہوتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے بڑے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچتے ہیں، آج کل حسن نواز بھی رائیونڈ میں موجود ہیں، اور وہ مختلف امور میں اپنے والد کا ساتھ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کب کریں گے؟

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو حکومتی معاملات کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں، لیکن آج کل انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں، آہستہ آہستہ صوبے میں گورننس کی صورت حال بھی بہتر ہورہی ہے۔ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پیچھے نواز شریف کا ویژن ہے۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ پنجاب صاف ستھرا ہونا چاہیے اور اس حوالے سے وہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بتاتے رہتے ہیں۔

’نواز شریف اپنا زیادہ وقت ڈاک پڑھنے میں گزارتے ہیں‘

جاتی امرا ذرائع کے مطابق نواز شریف آج کل اپنا زیادہ وقت ڈاک پڑھنے میں گزارتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر جو ڈاک موصول ہوتی ہے وہ وہ نواز شریف تک پہنچا دی جاتی ہے۔ صدر ن لیگ کی ہدایت ہے کہ ڈاک 9 بجے ان کے ٹیبل پر پہنچ جایا کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج کل جاتی امرا میں جو ڈاک موصول ہوتی ہے، اس میں زیادہ تر مبارکباد کے پیغامات ہوتے ہیں۔ نواز شریف کے چاہنے والے ابھی تک ان کو سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھجوا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد کے پیغامات بھی بذریعہ ڈاک موصول ہوتے ہیں۔ کارکنوں کی جانب سے خط لکھ کر نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی گئی ہوتی ہے۔

جاتی امرا ذرائع کے مطابق خطوط پڑھنے کے بعد نواز شریف ان میں سے کچھ کا جواب بھی دیتے ہیں، اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

’نواز شریف کو ڈاک پڑھنا اور اس کا جواب دینا بہت پسند ہے، اس ڈیجیٹل دور میں بھی وہ ڈاک کو پسند کرتے ہیں حالانکہ موبائل پر بھی بہت سے پیغامات موصول ہوتے ہیں لیکن وہ ڈاک پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔‘

’کچھ دیر ڈاک پڑھنے کے بعد نواز شریف زرعی زمین کا دورہ بھی کرتے ہیں‘

کچھ دیر ڈاک پڑھنے کے بعد نواز شریف زرعی زمین کا دورہ بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ اگر پسند کا کوئی سامان لینا ہو تو مارکیٹ کا چکر لگاتے ہیں۔ اکثر شام کے وقت وہ پنجاب کے حوالے سے جائزہ میٹنگ بھی رکھتے ہیں۔ جس میں گڈگورننس اور عوام کو ریلیف دینے پر ان کا زور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جاتی امرا کے دو ٹریکٹر خراب، نواز شریف نے انکوائری کمیٹی بنادی

ذرائع کے مطابق حسین نواز کے بیٹے کی شادی سے قبل میاں نواز شریف جاتی امرا میں گھر کی تزئین و آرائش میں خاصے مصروف رہے ہیں۔ اب نواز شریف کی وہ مصروفیات ختم ہوگئی ہیں تو وہ اپنے کاروبار پر بھی نظر رکھتے ہیں، جبکہ پارٹی کے لوگ بھی ملاقاتوں کے لیے تشریف لاتے ہیں جنہیں وقت دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب حکومت جاتی امرا ڈاک شہباز شریف ملاقات کاروبار مریم نواز مسلم لیگ ن مصروفیت نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت جاتی امرا ڈاک شہباز شریف ملاقات کاروبار مریم نواز مسلم لیگ ن مصروفیت نواز شریف وی نیوز ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف ا مریم نواز کرتے ہیں ہوتی ہے

پڑھیں:

وزیراعظم اور نواز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎‎قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، ‎‎اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ‎پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، ‎
‎اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‎آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، ‎بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • وزیراعظم اور نواز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات