موٹرویز حفاظتی باڑ پر تحقیقاتی کمیٹی 10 دن میں رپورٹ دے گی: عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 60 سے 110ارب روپے تک ریونیو کو لے کر جانا قابل ستائش کامیابی ہے اور وہ آئندہ 5 برسوں میں این ایچ اے کے محصولات میں 400ارب روپے کا مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور اگر جون تک ریونیو کا طے شدہ ہدف حاصل ہو گیا تو این ایچ اے کے تمام ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر اضافی بونس ملے گا۔ سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے موٹرویز پر مرمت کے کام کو فروری میں مکمل کرنے اور وفاقی سیکرٹری مواصلات کو موقع پر معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ملکیت خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔