محرابپور،آتشزدگی کے دو واقعات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
محرابپور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دوواقعات، گھر اور قیمتی سامان جل کر خاکستر، مورو پولیس تھانہ کی حدود تیمور کے قریب گاؤںسیفل جسکانی میں معذور محنت کش کے گھر اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر اور تمام سامان، فرنیچر، برقی آلات، جنس جل کر راکھ میں تبدیل ہوگئی، متاثرہ شخص کے مطابق وہ کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں ،دوسری طرف گاؤں حاجی سجاول خاصخیلی میں نامعلوم محنت کش نثار خاصخیلی کے گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ بجھائی، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-5
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکل کی زد میں آکر بچہ زخمی، قومی شاہراہ پردھند کے باعث کئی گاڑیوں میں تصادم، حادثہ سدھوجاپولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر سدھوجا بائی پاس کے مقام پر ہوا، جہاں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان واصف مشتاق بوھیو کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر عارف مشتاق بوھیو اور ایڈووکیٹ مشتاق بوھیو کا بھائی اور گاؤں اٹل بوھیو کا رہائشی تھا گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے، قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ کی حدود قمر الدین چانڈیو شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر بچے کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، بچے کی ٹانگ ٹوٹنے کے باعث وہاں موجود لوگوں نے اسے اسپتال منتقل کیا، دوسری طرف دھند کے باعث قومی شاہراہ پر چانڈیا ویلج کے ٹرالر، مزدا سمیت متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔