ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
ممتاز سائنسی تنظیم امریکن جیوفزیکل یونین کے رسالے، ارتھ فیوچر (Earth’s Future) میں شائع ماہرین موسمیات و آب وہوا کی تحقیق کا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔
بحرہند سے جنم لیتی مون سون بارشوں کا رخ بتدریج مغربی بھارت و پاکستان کی جانب ہو رہا ہے، اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔
انسانی سرگرمیوں سے بڑھتا عالمی درجہ حرارت جو خطّے میں انوکھی تبدیلیاں لا چکا جیسے اس سال پنجاب میں موسم سرما بہت مختصر رہا، مون سون کی بارشوں کا رُخ بدلنا بھی پاکستان میں ڈرامائی تبدیلیاں لائے گا۔
امریکی تحقیق کے مطابق مون سون کی بارشیں اگلے 70،80 سال میں 2 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے صحرا تھر کو سرسبز بنا دیں گی جبکہ بھارتی مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش میں بارشیں کم ہونے سے پانی کی قلت جنم لے گی۔
آسام بارشوں کا عالمی مسکن نہیں رہے گا، تھر صحرا قصّہِ پارنیہ بن جائیگا، سندھ و بلوچستان کے علاوہ چولستان صحرا کے بیشتر علاقے بھی سرسبز ہو ں گے۔
یاد رہے ، سات آٹھ ہزار سال پہلے بھی آج کے صحرائی پاکستانی علاقے گل وگلزار تھے اور وہاں ودای سندھ کی قدیم تہذیب نے جنم لیا پھر بارشوں کا نظام مشرقی سمت جانے سے علاقے بنجر ہو گئے، اب گلوبل وارمنگ کا عجوبہ ان علاقوں کو ہرا بھرا کر دے گا۔
دلچسپ بات یہ، گلوبل وارمنگ دیگر صحراؤں کا رقبہ بڑھا رہی ہے، افریقی صحارا اگلے 25 برس میں چھ ہزار مربع کلومیٹر بڑھے گا مگر تھر صحرا پر اس کا الٹا اثر ہوگا جو اسی صدی میں انسانی سرگرمیوں کا بڑا مسکن بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارشوں کا
پڑھیں:
سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ایبی میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 بنگلہ دیشی امن فوجی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک
بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
یہ بنگلہ دیشی دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہے۔
حملے کے حالات اور اقوام متحدہ کے مرکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان: غیر ملکیوں کا انخلا جاری، گھروں میں پھنسے شہری غذائی قلت کا شکار
زخمی امن فوجیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں اقوام متحدہ کے دیگر مراکز کی حفاظت سخت کردی گئی ہے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔
بنگلہ دیش اقوام متحدہ کے امن فوجی مشنز میں سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، یہ واقعہ افریقہ کے متنازعہ علاقوں میں تعینات امن فوجیوں کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایس پی آر اقوام متحدہ بنگلہ دیش جھڑپیں حملہ سوڈان فوجی