اسداللہ بھٹو ،کاشف شیخ، قاضی نورانی ودیگر کی صحافی محمد انورکی وفات پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر صحافی، روزنامہ جسارت کراچی کے سابق اسٹاف رپورٹر محمد انور کی وفات پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ
کے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے بھی محمد انورکی کی وفات پردکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
لاہور:ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔
عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔