سانگھڑ میں 3 افراد کا قتل، وکلا برادری کا دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سانگھڑ میں جھگڑے کے دوران تین افراد کا قتل کیس درج نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر کے عدالتی احاطے سے حیدرآباد ریس کلب تک پیدل مارچ کر کے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ضیا ء الدین شیخ، نائب صدر ایڈووکیٹ ظہیر الدین سہتو ، جنرل سیکرٹری شاکر نواز شراور عاصم لغاری سمیت دیگر نے کہا کہ سانگھڑ پولیس اگر بروقت اقدامات کرتی تو یہ جھگڑا نہیں ہوتا لیکن پولیس با اثر وڈیروں کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے، قانون پر عمل درآمد کرانے کی سخت ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔