۔26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست پر وفاق کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف چوتھی درخواست کو بھی پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کردیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت سہیل حمید ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کوئی بھی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہوسکتی، ترمیم آئین پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، عدالت عظمیٰ کا فل بینچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے برعکس ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے، حکومت نے خلاف قانون ترمیم کر کے عدلیہ کو مقننہ کے ماتحت کردیا ہے،
26 ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ عدالت نے چوتھی درخواست کو بھی پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کردیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری کا دکاندار کیخلاف عدالت سے رجوع
—فائل فوٹوکپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی سے رجوع کر لیا۔
کنزیومر کورٹ نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے۔
کراچی گدھے کو سیاستدانوں سے تشبیہ دینے پر شہری نے...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کپڑے وقت پر نہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر دکاندار پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔