لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) فقیر کھوکھر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقررکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی:عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔
بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔