کراچی(کامرس رپورٹر) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک (ایچ بی ایل ایم ایف بی) نے مایا عنایت اسماعیل کو ریمنڈ ایچ کوتوال کی جگہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مایا عنایت اسماعیل کور سٹریٹجک ٹیم کا حصہ تھیں جس نے ایچ بی ایل ایم ایف بی کی پیشرو تنظیم ایف ایم ایف بی قائم کی تھی، جو پاکستان کا پہلا مائیکرو فنانس بینک ہے، جس نے آغا خان کے پسماندہ کمیونٹیز کے لئے مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے وڑن کو عملی جامہ پہنایا۔2016 سے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ کی رکن اور ایف آئی ایس سی کمیٹی کی چیئر ہیں جو مالیاتی شمولیت کے لئے ان کے جذبے اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ مایا عنایت اسماعیل مالیاتی شعبے میں 25 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں، جس میں مالیاتی خدمات کے اداروں، سٹریٹجک شراکت داریوں کے انتظام اور نچلی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکمت عملی کی تشکیل پر مضبوط توجہ دی گئی ہے۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین ریومنڈ ایچ کوتوال نے کہا کہ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے، مجھے فخر ہے کہ ہم نے پاکستان بھر میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے میں مل کر جو کچھ حاصل کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ مایا عنایت اسماعیل کی تقرری بینک کے لئے جدت طرازی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی، اور میں ان کی رہنمائی میں بینک کو پھلتا پھولتا دیکھنے کا منتظر ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مائیکرو فنانس بینک کے لئے

پڑھیں:

شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 

  اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں   مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں سے بھی بلوچستان میں سڑکیں بنا سکتی تھی۔رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں 8 واں موٹر وے بنایا، لیکن سندھ اور بلوچستان میں بنانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس نے اب تک جتنے بھی موٹر وے بنائے تو اس کے لیے لیوی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن بلوچستان میں موٹر وے بنانے کے لیے لیوی لگانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کا بہانا بنایاگیا ہے اس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حکومت بلوچستان کے لیے سنجیدہ ہوتی تو رہنما وہاں مسائل حل کرنے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کبھی بھی مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کینال ایشو پر کہا کہ یہ معاملہ ٹیکنیکل سے زیادہ اعتماد کا بن گیا ہے۔ فریقین میں اعتماد کا فقدان ہے کہ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہ لے لے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ چولستان میں فارمنگ کے لیے سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا جب کہ سندھ کو خدشہ ہے کہ سیلاب ہر سال تو نہیں آتا، اس لیے ان کا پانی کاٹا جائے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا ہے تو پی پی کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل