سی ڈی نے انڈسٹری واٹس ایپ ای ووٹنگ سلوشن متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی: سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان(CDC)کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرارسروسز لمیٹڈ (CDCSR)نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔ یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کیلئے تیار کیاگیا ہے اوریہ فیچر شیئر ہولڈرز/ممبران کیلئے زیادہ قابلِ رسائی ، موئثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کرکے شراکت کو بڑھاناہے۔ 2017میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آرٹیکنالوجی پر مبنی مختلف خدمات کو متعار ف کرانے میں پیش پیش رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر ہولڈرز/ممبران الیکٹرانک طورپر رجسٹر اور ووٹ ڈال سکتے ہیںاورسی ڈی سی ایس آر کے اس اقدام کو انڈسٹری میں بڑے پیمانے پرسراہاگیا ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کئی سالوں سے اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے ویلیو ایڈڈ فیچرزکے ساتھ سسٹم کو ترقی دے رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ڈی سی ایس ا
پڑھیں:
اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب چیٹ اور چینلز میں براہِ راست ترجمہ کیا جا سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.25.12.25 استعمال کرنے والے مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جب کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
نیا فیچر صارفین کو اسپینش، عربی، پرتگالی، ہندی اور روسی زبانوں میں لکھے گئے پیغامات کا ترجمہ براہ راست ایپ کے اندر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ترجمہ آن ڈیوائس یعنی فون پر ہی مکمل ہوتا ہے، اس کے لیے انٹرنیٹ کنیکشن درکار نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: وٹس ایپ نے ایموجی ری ایکشنز انٹر فیس میں دلچسپ تبدیلیاں کردیں
صارفین کو اس سہولت کے استعمال کے لیے پہلے مخصوص زبانوں کے پیک ڈاؤن لوڈ کرنے ہوں گے، جو الگ الگ یا کثیر لسانی ڈیٹیکشن پیک کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ترجمہ کا آپشن چیٹ انفارمیشن اسکرین پر ایک ٹوگل کی صورت میں موجود ہوگا، جسے انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں فعال کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ، صارفین کسی بھی مخصوص پیغام پر لانگ پریس کرکے ’ Translate ‘ آپشن منتخب کرکے فوری طور پر اس کا ترجمہ بھی کر سکیں گے۔ اگرچہ یہ آن ڈیوائس ترجمہ فیچر کلاؤڈ بیسڈ سروسز جتنی درستگی فراہم نہیں کرتا، تاہم واٹس ایپ نے صارفین سے فیڈبیک کی درخواست کی ہے تاکہ اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے پیش نظر پیغامات کا مواد میٹا کو نہیں بھیجا جائے گا۔
بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فیچر کا بھرپور تجربہ کریں اور اپنی رائے شیئر کریں تاکہ حتمی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپینش، پرتگالی، عربی، میٹا واٹس ایپ