رانا ثنا اللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر کے مابین ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔ قازق سفیر یرژان کستافین نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سپورٹس کے شعبے میں ایم او یو، جوائنٹ انٹر گورنمنٹ کمیشن کی میٹنگ میں سائن ہو گا۔ یرژان کستافین نے کہا کہ پاکستان قازقستان کا ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے قازقستان انٹر نیشنل کوچز کو پاکستان بھیجے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور قازقستان کے ملاقات کے کے درمیان نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل بھی قائم ہے جس کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ترک صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کی ایک اور مضبوط علامت ثابت ہوگا۔