آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ کے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
گال: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 1987 میں احمدآباد میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر کو 4 سال قید کی سزا
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔
بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام