Jasarat News:
2025-12-13@23:14:28 GMT

ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ ، نعمان علی کی4 درجہ ترقی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اسپنر نعمان علی کی ٹیسٹ میں 4درجہ ترقی ہوئی اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ساجد خان کی 2 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سعود شکیل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ اور وہ 8ویں سے 9ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم محمد رضوان ٹی 20 میں ایک درجہ ترقی سے بیٹنگ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر آ گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیٹنگ رینکنگ میں

پڑھیں:

میرپورخاص،آفرآرڈرنہ ملنے کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-11-5
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس میرپورخاص SPD 1 2024 کے ٹیسٹ پاس درجنوں امیدوار آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج۔ نوجوانوں نے احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر پولیس میں نئی بھرتیوں سے پہلے 2024ء کے ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں کو نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے ٹیسٹ پاس امیدوار کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ہمیں ہمارے آفر لیٹر نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوری طور پر آفر لیٹر نہیں دئے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دیں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے، وائیڈ گیندوں کی لائن لگادی
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • آئی ایل ٹی 20 ،گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو شکست دے دی
  • آئی ایم ایف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری، 'کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی'
  • میرپورخاص،آفرآرڈرنہ ملنے کیخلاف احتجاج