فرانس میں شدید بارش کے بعد رہایشی علاقہ زیر آب آگیا ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں سمندری طوفان ہرمونیا کے دوران شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مغربی فرانس کے کئی علاقوں میں سیلاب کا ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ وینس کے علاقے میں سیلاب کا 40برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سینٹ مارٹن کینال کے اطراف رہنے والے 400افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیاہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد

وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔   آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد