امریکا: سابق آرمی چیف جنرلمارک ملی بھی سیکورٹی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) پینٹاگون نے امریکا کے سابق آرمی چیف جنرل مارک ملی کی سیکورٹی واپس لے لی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل مارک ملی پر ٹرمپ کے سابق دور میں چینی ہم منصب سے رابطوں کا الزام ہے ۔ جنرل مارک ملی کے عہدے میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد مارک ملی کو خصوصی سیکورٹی دی گئی تھی۔اس سے قبل ٹرمپ کے سابق مشیر سے سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارک ملی
پڑھیں:
امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ مزید پچاس سے زائد وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کر ہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وینزویلا کے دو سو سے زائد تارکین وطن اور کلمر گارشیا سمیت السلواڈور کے کئی شہریوں کو السلواڈور کی جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے۔