کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں رد و بدل سے متعلق کیس میں صارم برنی اور ان کی اہلیہ عالیہ برنی کی جانب سے مقدمہ کے چالان کی منظوری کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 19 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد

کراچی:

سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا۔

وقار مہدی اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما آصف خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
  • کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد