آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، افسران سے شوکاز نوٹس پر 7 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس منصور کے ریگولر بینچ میں قانون تشریح کا مقدمہ کیوں فکس ہوا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، افسران سے شوکاز نوٹس پر 7 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا آرٹیکل 191A تناظر میں سننے کا فیصلہ کیا تھا، پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے کسٹم ڈیوٹی کا مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریگولر بینچ میں سے شوکاز نوٹس کا مقدمہ
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :