طارق فضل چوہدری کا پی ٹی آئی پر ملک دشمنوں سے مدد لینے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پر الزام لگادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں طارق فضل چوہدری اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔
ن لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کو ملک دشمنوں کی مدد حاصل ہے۔
دوران پروگرام حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیک ڈور مذاکرات کا چینل بند کردیا، ہمارے ایم این ایز پر پارٹی چھوڑنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے 10 سے زائد ایم این ایز نے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا کہ ان پر پارٹی سے علیحدہ ہونے یا مستعفی ہونے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
ویب ڈیسک:صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔
گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔
ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔