ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں، ہم خود ہی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنید اکبر بھی ہمارے بھائی ہیں، علی امین گنڈا پور نے سب سے پہلے جنید اکبر کو مبارکباد دی، عمران خان نے کہا علی امین گنڈاپور پر پورا اعتماد ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کو پارٹی سے نہیں ہٹایا گیا، عالیہ حمزہ کو پنجاب کی چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے، کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سامان کی نقل وحمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا، ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی وقت سے افغانستان کی طرف سے ٹرانزٹ گڈز پر انشورنس گارنٹی کی تجویز تھی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عبوری وزیرخارجہ سے مہاجرین سے متعلق 4 اصولی فیصلے ہوئے، افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، خطے کی ترقی، بہتری اور امن و امان کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے دے گا۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی، افغان شہریوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لیےجانے کی اجازت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کیلئے امریکی دبائو؟ فسانہ یا حقیقت
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف