کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کیم چند کے نام سے کی گئی جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے جبکہ اسے ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی۔
مذکورہ مقام پر سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے تعینات بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا تاہم فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اور اس حوالے سے مزید معلومات جمع کی جا رہی ہے۔
پورٹ قاسم گاڑیوں کے شوروم کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ 65 سالہ گل باچا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جارہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر جلال آباد کابلی بازار گلی نمبر 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں 55 سالہ حبیب اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔
رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار فائرنگ کے
پڑھیں:
کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی:اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
واٹر پمپ کے علاقے میں ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر اناڑی سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ نوجوان آیان زخمی ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ سے قبل وہ ایک ضعیف شخص کے ساتھ بحث بھی کرتا ہے۔
فوٹیج میں واضح ہے کہ سکیورٹی گارڈ اسلحہ کو دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک نوجوان زخمی حالت میں نظر آتا ہے۔ گولی آیان کی ٹانگ پر لگی، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہو گئے اور سکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے خود کو مشتعل شہریوں سے بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پناہ لی۔
واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کراچی کے جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق اناڑی سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔