Jasarat News:
2025-04-22@06:05:25 GMT

آزاد کشمیر :برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

آزاد کشمیر :برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ

 مظفر آباد:آزادکشمیر میں شدید برفباری ہونے کے بعد موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہے جبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا ئے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔ خیال رہےکہ برفباری کے بعد سے پہاڑی علاقوں میں راستے خطر ناک ہوجاتےہیں، حکومت کی جانب سے رات میں سفر کرنے  سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سکردو گلگت کی 12 پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے سکردو کے لئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ سکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ آج نہیں ہوں گی۔اسلام آباد سکردو کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی مزید بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں۔

 اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری نئی پریشانی میں مبتلا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ