Express News:
2025-04-22@06:04:36 GMT

مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

سوات ملم جبہ روڈ تلیگرام کے علاقہ خوڑ پٹے میں جیپ  کھائی میں گرنے سے  ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سے ملم جبہ کے علاقہ تمبہ گٹ جانے والی جیب تلیگرام خوڑ پٹے کے مقام پر بریک فیل ہونے کے وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ظاہر اللہ، علی شیر خان، علی رحمان اور تاج محمد کا بیٹا شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت حضرت علی اور حضرت حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام افراد کا تعلق ملم جبہ تمبہ گٹ سے بتایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی

سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔  

افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔ 

موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی