کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ، سردی کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
شہرمیں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5ڈگری اضافے سے14.5، اور زیادہ سے زیادہ دوسرے روز29.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہرمیں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہرکا کم سےکم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.
آج صبح ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کےاوقات میں شہر کے مختلف مقامات پراوس بھی پڑی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی،ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، جمعرات کوکم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا