بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار ددیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے، کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کئے جو چاہ ہی نہیں رہے تھے اور ایسے لوگ موجود تھے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حل نہیں
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں ایم آئی ایمریٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ فتح انہیں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر لے آئی، جہاں وہ چار پوائنٹس کے ساتھ مضبوطی سے موجود ہیں۔
میچ میں ایم آئی ایمریٹس کے بولرز نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ قائم رکھا۔ فضل حق فاروقی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامیندو مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نائٹ رائیڈرز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 122 رنز پر ڈھیر کر دی۔ اس شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مینڈس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔