KURRAM:

لوئر کرم میں مزید 6 بنکرز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے گئے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم میں فریقین کے مزید 6 بنکرز مسمار کیے گئے ہیں۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خار کلی اور بالش خیل میں فریقین کے تین تین بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے گئے ہیں جبکہ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 16 بنکر مسمار کیے گئے ہیں۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے14 نکات کے مطابق عملی اقدامات کیے جاریے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔

آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون
  • پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • بات ہے رسوائی کی