تمہاری ایک تصویر قومی خبر بن سکتی ہے، آر مادھون نے بیٹے کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔
ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔
اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔
مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا: "تمہاری زندگی عام لوگوں جیسی نہیں ہے، تمہیں اپنی شناخت اور ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔"
مادھون نے ویدانت کو سوشل میڈیا اور شہرت کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا: "تم اپنی ٹی شرٹ اتار کر یا کسی بھی جگہ لاپرواہی سے سو نہیں سکتے، کیونکہ تمہاری ایک تصویر بھی قومی خبر بن سکتی ہے۔ تمہیں اپنی شناخت کا خیال رکھنا ہوگا اور ایک رول ماڈل کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا۔"
پیشہ ورانہ محاذ پر، آر مادھون جلد ہی اپنی ہٹ فلم "تنو ویڈز منو" کی ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ ایک نئی پین انڈیا سائیکولوجیکل تھرلر فلم میں نظر آئیں گے، جسے ہدایتکار وجے ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ کنگنا نے اس پروجیکٹ کی تصدیق ایک کلاپر بورڈ کی تصویر شیئر کرکے کی، جس کے بعد مداح اس جوڑی کی اسکرین پر واپسی کے شدت سے منتظر ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آر مادھون مادھون نے نے بیٹے
پڑھیں:
بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
پشاور:وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کےد وران کہا کہ میرا بیٹا مجرم ہے تو اسے سزا دیں مگر ایسے غائب نہ کریں۔
ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کمپیوٹر آپریٹر محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں لاپتا شخص کے والد، وکیل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے درخواست گزار کو گھر سے اٹھایا۔
وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد نے بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ سے میرے بیٹے کو لاپتا کیا گیا ہے۔ ہم محب وطن ہیں، ہمارے خاندان کا کوئی بھی فرد وطن کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ آپ کے بیٹے نے کیا کیا ہے کہ اسے غائب کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہو تو سزا دیں، لیکن اس طرح غائب نہ کریں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس دیکھنے کے بعد ہم فیصلہ کر سکیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔