پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
حکومت نے 16 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 392 روپے اضافے کے بعد 380,282 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,604 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 4212 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا