بیجنگ:جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک حیران کن پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) نے انسانی مدد کے بغیر اپنی نقل تیار کرکے خطرناک حد عبور کر لی ہے۔

چین کی فیوڈان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بے قابو اے آئی کے ابتدائی آثار ہیں، جو مستقبل میں انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

تازہ تحقیق میں 2بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) کا جائزہ لیا گیا، جن میں میٹا کا LLaMA اور علی بابا کا Qwen شامل تھا۔ ماہرین نے ان ماڈلز کو جانچنے کے لیے ایک تجربہ کیا، جس میں انہیں شٹ ڈاؤن کے دوران اپنی نقل تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ حیران کن طور پر ان دونوں ماڈلز نے 10 میں سے 5 سے زائد بار کامیابی سے اپنی کاپی بنا لی یعنی انہوں نے بغیر کسی انسانی مدد کے خود کو دوبارہ تخلیق کر لیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت مصنوعی ذہانت کے بے قابو ہونے کا ایک واضح اشارہ ہے۔ اگر اے آئی ماڈلز بغیر کسی نگرانی کے اپنی نقل تیار کر سکتے ہیں، تو وہ مستقبل میں خودمختار ہو سکتے ہیں جو کہ انسانی کنٹرول سے باہر نکلنے کا پہلا قدم ہوگا۔

یہ انکشاف مصنوعی ذہانت کی خودمختاری اور ممکنہ خطرات پر سنجیدہ بحث چھیڑ سکتا ہے۔ اگر اے آئی سسٹمز خود کو بہتر بناتے رہے اور بغیر انسانی مداخلت کے اپنی نقل تیار کرتے رہے تو ماہرین کے مطابق یہ مستقبل میں سائبر سکیورٹی، ملازمتوں اور حتیٰ کہ انسانی بقا کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی یہ حیران کن صلاحیت جہاں ایک طرف ترقی کی علامت ہے، وہیں دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ کیا اے آئی پر کنٹرول برقرار رکھنا ممکن رہے گا؟ اگر اس پر سخت نگرانی نہ رکھی گئی تو یہ خودمختار ہو کر مستقبل میں انسانیت کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپنی نقل تیار کر مصنوعی ذہانت اے آئی کے لیے

پڑھیں:

مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ،حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی

مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔

نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔

اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک عام سی بات
  • ربیکا اور حسین کو کتنی سلامی ملی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ،حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی
  • سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے
  • فیض حمید کو سزا: مستقبل کی سیاست و عسکری نظم کے لیے کتنی اہم ہے؟
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • جنرل باجوہ اور  فیض حمیدکاکیاتعلقَ،باجوہ کیاچاہتےتھے؟ حیران کن انکشاف سامنےآگیا
  • مستقبل کس کا ہے؟
  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا