جنوبی سوڈان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ پیٹرولیم کمپنی کے 20 ملازمین ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جنوبی سوڈان کی یونٹی سٹیٹ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں 21 مسافر سوار تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین کو لے کر دارالحکومت جوبا روانہ ہوا تھا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ طیارہ یونٹی آئل فیلڈ کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور سرکاری نیل پیٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین سوار تھے۔
امدادی کاموں کے دوران 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔ صرف ایک مسافر زندہ بچا جس کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں 2018 اور 2015 میں بھی مسافر بردار طیارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس میں مجموعی طور پر دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
کراچی:سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
او سی اے سی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں ۔