آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بولرز میں نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے، ساجد خان کی بھی ترقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بولرز میں نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے، ساجد خان کی بھی ترقی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستانی اسپنر نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ساجد خان کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی چار درجے بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آف اسپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں دو درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی دلانے والے جو میل وریکن 16 درجے بہتری کے ساتھ 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بولرزکی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے جب کہ ٹیسٹ بیٹر میں جو روٹ کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔ اسٹیو اسمتھ ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں اور رشبھ پنت نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم اور سعود شکیل کی رینکنگ مزید گرگئی ہے، سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلیگئے ہیں، بابر اعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر چلیگئے ہیں۔ محمد رضوان کی دو درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا پانچ درجہ تنزلی کے بعد 32 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل رانڈرز میں بھارت کے رو یندرا جدیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے نمبر پر چلیگئے ہیں۔ بھارت کے ورن چکروتی لمبی چھلانگ کے بعد 25 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اکشر پٹیل 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ رینکنگ نعمان علی خان کی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔